صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی خاتون جج کے نام کا اعلان کردیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج کے لیے ایمی کونی بیریٹ کے نام کا اعلان کردیا۔ ایمی قدامت پسند جج تصور کی جاتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج کے لیے ایمی کونی بیریٹ کے نام کا اعلان کردیا۔ ایمی قدامت پسند جج تصور کی جاتی ہیں۔ ادھر ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے نامزد سپریم کورٹ جج کی منظوری نہ دے۔

جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر گوئبلز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مباحثے میں ٹرمپ کی جانب سے ذاتی حملوں اور جھوٹ کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ حقائق پر بحث کرنا نہیں جانتے۔ ٹرمپ ایک ہی کام جانتے ہیں کہ ذات پر حملہ کیسے کیا جائے۔

News Code 1903171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =