ٹرمپ نے دنیا کے لئے بڑے مسائل پیدا کردیئے ہیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو گیا آپ کی وجہ سے پہلے ہی دنیا میں بہت سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو گیا آپ کی وجہ سے پہلے ہی دنیا میں بہت سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر زانگ جُن نے امریکہ کے عالمی کردار پر شدید تنقید کی۔ ان کی تقریر کا محور دو روز قبل کی گئی صدر ٹرمپ کی متنازع تقریر کا جواب تھا جس میں امریکی صدر نے کورونا کا ذمہ دار چین کو ٹھہرایا تھا۔

چین کے سفیر زانگ جُن نے امریکی الزامات پر مزید کہا کہ بس بہت ہوگیا، آپ دنیا کے لیے پہلے ہی بہت مسائل پیدا کر چکے ہیں۔ امریکہ کو جواب دینا چاہیئے کہ دنیا کی سب سے جدید ٹیکنالوجی اور ہیلتھ سسٹم کے باوجود کورونا کے 70 لاکھ  کیسز اور 2 لاکھ  اموات کیسے ہوئیں۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ اگر کورونا معاملے پر کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا تو وہ چند امریکی سیاستدان ہیں جن کے باعث امریکہ دنیا بھر میں تنہا ہوچکا ہے، امریکہ بڑی طاقت ہے اور اسے اب بڑی طاقت کی طرح برتاؤ کرنا سیکھنا ہو گا۔

News Code 1903158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =