مہر خبررساں ایجنسی نے الخبر الیمنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جارح اتحاد نے یمن کے علاقہ علب میں اپنے ہی اتحادی فوجیوں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے علب میں ایک فوجی چھاؤنی پر بمباری کی جہاں سعودی اتحادی فوجی موجود ہیں ۔ اس حملے میں 80 سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ