شمالی کوریا کے رہنما کی جنوبی کوریا سے معافی

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریائی شہری کی ہلاکت پرمعافی مانگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریائی شہری کی ہلاکت پرمعافی مانگی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے نام ایک خط میں اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریائی فوجیوں نے منگل کو کشتی میں سوار جنوبی کوریائی شخص کو اس غلط فہمی میں گولی مار دی کہ وہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔

News Code 1903144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =