لندن میں پولیس اسٹیشن میں فائرنگ سے افسر ہلاک

لندن میں پولیس افسر پولیس اسٹیشن میں زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں پولیس افسر پولیس اسٹیشن میں زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کےمطابق جنوبی لند ن میں واقع حراستی مرکز میں 23سالہ زیر حراست ملزم نے پولیس افسرپر فائرنگ کی جس سے پولیس افسر شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسر ی جانب ملزم نے خود کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے قتل کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، قتل کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

News Code 1903143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha