کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 علیحدگی پسند جاں بحق

کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا جب کہ فوج کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے باعث مزید 2 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی افواج کا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 8 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

News Code 1903142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =