دفاع مقدس عالمی استکبار کی سازشوں کے خلاف عوامی مزاحمت کی علامت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تنگسیری نے ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع مقدس عالمی استکبار کی سازشوں کے خلاف عوامی مزاحمت کی علامت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع مقدس عالمی استکبار کی سازشوں کے خلاف عوامی مزاحمت کی علامت ہے۔ ایڈمرل تنگسیری نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مختلف شعبوں میں موجود مسائل اور مشکلات پر غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ دفاع مقدس  استقامت، پائداری ، ایثار اور قربانی کی علامت ہے۔

انھوں نے بیت المقدس آپریشن اور خرم شہر کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ اسلام نے خرم شہر کو آزاد کرکے ثابت کردیا کہ خا لی ہاتھ بھی بہت سے کام کئے جاسکتے ہیں۔

ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ صدام کو اپنی فوج پر کافی اطمینان اور ناز تھا اور اس کے خيال میں خرم شہر کی آزادی ایرنیوں کے لئے ناممکن ہوگي اور عراقی فوج خرم شہر پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوجائےگی لیکن اس کے تمام خواب چکناچور ہوگئے اور خرم شہر کی آزادی دفاع مقدس میں تاریخي قدم ثابت ہوا اور ایرانی سپاہ نے ثابت کردیا کہ جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح دشمن کو شکست سے دوچار کیا جاسکتا ہے۔

News Code 1903141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =