بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو ہلاک کردیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام، گاندربل، کپواڑا، بارہ مولہ، باندی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، کشتوار، راجوری اور پونچھ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

News Code 1903139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =