مصر کے ایک قدیم قبرستان سے ممی کے 13 تابوت دریافت

مصر میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے ایک قدیم قبرستان سے ممی کے 13 تابوت دریافت کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے ایک قدیم قبرستان سے ممی کے 13 تابوت دریافت کئے ہیں ، جو بہترین حالت میں ہیں اور ان پر سیاہ، سرخ، سفید، نیلے اور سنہرے رنگ کی ڈیزائن اب بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہ تابوت ساقرہ کے قبرستان سے ملے ہیں اور وہ ایک کے اوپر ایک کرکے رکھے گئے تھے۔ لیکن اب تک انہیں کھولا نہیں گیا ہے۔ اسی وجہ سے یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ ان میں ممی ہیں یا عام لاشیں تاہم ماہرین نے تابوت دیکھ کر کہا ہے کہ ان میں حنوط شدہ ممی ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

سارے تابوت ایک 11 میٹر گہرے کنویں سے ملے ہیں اور خیال ہے کہ کنویں کی کھدائی پر مزید تابوت دریافت ہوسکتے ہیں۔ ساقرہ میں ایک ساتھ تابوت کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے جبکہ 2019 میں ال اساسیف قبرستان سے 30 تابوت برآمد ہوئے تھے۔

 واضح رہے کہ قاہرہ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ساقرہ میں عہدِ فرعون کے کئی بادشاہ مدفون ہیں جو دوسری اور تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

News Code 1903137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =