اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب سے ہوتی ہوئی بحرین پہنچ گئی

بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب سے ہوتے ہوئے بحرین پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب سے ہوتے ہوئے بحرین پہنچ گئی۔  

اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے فضائی راستے کھول دیئے ہیں اور آج اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے ہوتی ہوئی بحرین پہنچ گئی۔ سعودی عرب نے اسرائيل طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ فضائی سفر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیر ایئرلائنز کی ایئربس اے 320 بدھ  کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے 3 گھنٹے کی مسافت طے کرکے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی۔

اسرائیل اور بحرین کی جانب سے کمرشل پرواز کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں اہم سرکاری حکام پر مشتمل ایک وفد موجود ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات کے حوالے سے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے بعد فلسطین نے امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

News Code 1903129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha