کشمیریوں نے کبھی بھی خود کو بھارتی تسلیم نہیں کیا

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کبھی بھی خود کو بھارتی تسلیم نہیں کیا۔ فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370اور 35 اے کی بحالی کے لیے جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کبھی بھی خود کو بھارتی تسلیم نہیں کیا۔ فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370اور  35 اے کی بحالی کے لیے جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اطلاعات کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا وقار بحال کرنے کے لیے پر امن کوششیں آخری سانس تک جاری رکھوں گا، کشمیری خود کو بھارتی محسوس نہیں کرتے، کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو۔ 

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ سال 5 اگست کوآرٹیکل 370اور 35 اے کے خاتمے کے بعد فاروق عبداللہ سمیت بھارت نواز سیاستدانوں کو نظر بند کردیا تھا جس کے بعد بھارت نواز سیستداں بھی بھارت کے خلاف ہوگئے ہیں۔

News Code 1903126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =