رہبر معظم کا حجۃ الاسلام  ممدوحی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام حسن ممدوحی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام  حسن ممدوحی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حجۃ الاسلام ممدوحی کو ایک انقلابی اور پرہیزگار عالم دین قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام ممدوحی نے معارف اسلامی کے فروغ اور نشر و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ۔ اللہ تعالی ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مرحوم کے فرزندوں اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Code 1903125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =