چین کی امریکہ کو مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی پیشکش

چین نے امریکہ کو تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی پیش کش کی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے  خبردار کرتے ہوئے مسائل کو مذاکرات  کے ذریعہ حل کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکہ کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا۔  ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کل رات خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس جاری ہے ۔

News Code 1903109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha