متحدہ عرب امارات میں شراب پینے اور خریدنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سازشی معاہدے کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نےشراب پینے اور خریدنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سازشی معاہدے کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نےشراب پینے اور خریدنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شراب خریدنے اورپینے پر عائد پرمٹ کے قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دبئی نے بھی پہلے ہی اس ضمن میں قوانین میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کے لئے کیا گیا ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شراب خریدنے والے شخص کی عمر 21 سال ہونی چاہئے اور اسے پرائیویٹ جگہ یا پھر اس مقصد کے لئے مخصوص جگہ پر پیا جاسکتا ہے۔

News Code 1903105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =