ترک صدر کی مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت حل کرنے پر تاکید

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کےامن و استحکام کے لیے اہم مسئلہ کشمیر آج تک حل طلب ہے، مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعےنکالنے کے حق میں ہیں۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

صدر اردوغان نے خطاب میں آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل قرار دیا۔

News Code 1903104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =