پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز

پاکستان بھر میں ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے پاکستان میں کورونا وآئرس کی دوسری لہر قراردیا جارہا ہے۔ منگل کو مہلک وائرس سے مزید 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 582 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ آج ہونے والی اموات میں سے مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ ہے جبکہ سندھ میں 194 نئے کیس بھی سامنے آئے ، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 7303؍ ہوگئی ہے جس میں سے 570؍ کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کورونا کے 293159؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6424 تک جا پہنچی ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1903103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha