باجوڑ میں یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی اہلکار جاں بحق

پاکستانی فوج کی چوکی پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار سے یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا جوان جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی چوکی پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار سے یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا جوان جاں بحق ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار فائرنگ سے سپاہی صابرشاہ شہید ہوگیا، پاک افغان بارڈر کے ساتھ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھارہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

News Code 1903096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =