فٹ بال کے تماشائیوں کو خاموش رہنے کی ہدایت

نیدرلینڈز کے وزیر اعظم نے فٹ بال دیکھنے آنے والے تماشایوں کو کوویڈ19 کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیدرلینڈز کے وزیر اعظم نے فٹ بال دیکھنے آنے والے تماشایوں کو کوویڈ19 کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیدر لینڈ کے وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ فٹبال میچز میں تماشایوں کا گانا اور چیخنا کوویڈ19 کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

نیدر لینڈ  کے وزیر اعظم نے  تماشائیوں کو ہدایت کی کہ جب آپ اسٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بالکل بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹڈیم دوبارہ بند کردیے جائیں گے اگر تماشائیوں نے اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھا۔ ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کے لیے اسٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ کے شروع میں کھول دیئے گئے تھے۔

News Code 1903091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha