مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو ہلاک کردیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 20 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ