بھارت نے تاج محل کو آج سے عوام کے لئے کھول دیا

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تاج محل آج سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تاج محل آج سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک دن میں دو مختلف شفٹ میں تقریباً 5 ہزار افراد تاج محل کا دورہ کر سکیں گے، جبکہ ایک دن میں صرف ڈھائی ہزارسیاح آگرہ فورٹ جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیاحوں کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، تاج محل اور آگرہ فورٹ وزٹ کیلئے ٹکٹ آن لائن فروخت ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام کی جانب سے تاج محل اور آگرہ فورٹ 21ستمبر سے کھولنےکا اعلان سامنے آیا تھا۔

News Code 1903059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =