مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حوالدار ہرویندر سنگھ نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے رکھ مٹھی میں حوالدار ہرویندر سنگھ کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ لاش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حوالدار کے سر پر نہایت قریب سے گولی ماری گئی ہے جس سے موت کی وجہ خودکشی لگتی ہے تاہم فوج کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
حوالدار ہرویندر سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا اور انہیں حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ 2007 سے تاحال ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 470 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ