یمنی فورسز نے سرحد پر سعودی عرب کی تین فوجی گاڑیاں تباہ کردیں

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اور 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و  زخمی اور 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے علاقے الحرث پر گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ پچھلے پانچ سالوں سے زائد عرصہ سے جاری ہے سعودی عرب کی امریکہ اور یزید نواز حکومت یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اس ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائيل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1903051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =