مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی سالانہ امداد بند کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کو 75 کروڑ ڈالر سالانہ دے کر بھی بُرے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہر سال فلسطین کو 75 کروڑ ڈالر امداد کے باوجود فلسطینی امریکہ کی بُرائی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے اور میری حکومت فلسطین کی امداد بند کر دے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی سالانہ امداد بند کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
News Code 1903047
آپ کا تبصرہ