دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ / عالمی ادارہ صحت کی وارننگ جاری

دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں یک دم تیزی سے اضافہ شروع ہو گیا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سنگین انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں یک دم تیزی سے اضافہ شروع ہو گیا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سنگین انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے یہ وارننگ بالخصوص یورپی ممالک کے لیے جاری کی گئی ہے جہاں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ہینس کلوج نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ " اس سے قبل جب وباءاپنے عروج کو پہنچی تھی، اس وقت یورپی ممالک میں ایک ہفتے کے دوران جتنے نئے کیس سامنے آ رہے تھے، اس وقت فی ہفتہ نئے کیسز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف گزشتہ ایک ہفتے میں خطے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے" ۔

ہینس کلوج کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ 2ہفتوں کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح میں 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 7ممالک ایسے ہیں جہاں اسی عرصے میں نئے کیسز کی تعداد 2گنا سے زائد بڑھی ہے۔ کورونا وائرس کی وباءکے شروع میں ہم دیکھ رہے تھے کہ ممالک لاک ڈاﺅن اور دیگر اقدامات کر رہے تھے اور ان کے اثرات بھی سامنے آ رہے تھے۔ اب وباءکے پھیلاﺅ کی اس نئی لہر کی ایک بڑی وجہ لاک ڈاﺅن اور دیگر پابندیوں میں نرمی ہے۔ اگر وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پوری دنیا اور بالخصوص یورپ کے لیے ایک سنگین صورتحال پیدا ہو جائے گی "۔

News Code 1903041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =