افغان فوسرز کے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک

افغان فوسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فوسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات  کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فوسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، اس حملے میں 12 طالبان دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ادھر افغان محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

News Code 1903039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =