امریکہ کے ہر قسم کے اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشورکی شق 51 کے مطابق اپنے ذاتی اور قومی و ملکی دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ اور ایران کے سابق وزیر خارجہ سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشورکی شق  51 کے مطابق اپنے ذاتی دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سید کمال خرازی نے کہا کہ ایران کے متعلق امریکی بیانات اور پروپیگنڈے اتنے غلط ، بے بنیاد اور جھوٹے ہیں کہ امریکہ کے اتحادی ممالک بھی امریکہ کے اس کھلے اور آشکارا جھوٹ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ناجائز اورغیر قانونی طریقہ  سے دوسرے ممالک پر اپنی دھونس اور دھمکی جمانے کی کوشش کرتا رہتا ہے امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے منشور کی شق 51 کی روشنی امریکہ کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

سید کمال خرازی نے کہا کہ ایران کے خلاف دوبار پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکہ کو سکیورٹی کونسل میں دو بار شکست ہوچکی ہے اور اس کے بعد بھی امریکہ کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News Code 1903037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =