بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار 894 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار 14 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک  85 ہزار 894 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار 14 ہو گئی۔ بھارت  میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہ ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آگيا ہے۔

ادھر کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 19 ہزار 339 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 251 ہو چکی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 24 ہزار 118 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 19 ہزار 43 ہو گئے۔

News Code 1903036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha