سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 720 تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 430 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 720 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 430 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 720 تک جا پہنچی ہے۔

عراق میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 408 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 690 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 30 ہزار 495 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 59 ہزار 334 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 857 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 57 ہزار 627 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس 31 ہزار 249 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 4 لاکھ 28 ہزار 696 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 913 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 47 ہزار 372 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1903034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =