برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 857 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار 434 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 857 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار 434 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 283 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 56 ہزار 412 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار 850 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 471 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 72 ہزار 803 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 88 ہزار 954 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 12 ہزار 656 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے6 لاکھ 13 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 199 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 42 ہزار 827 ہو گئے۔

News Code 1903033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =