شمالی کوریا کے رہنما سے متعلق اسباق تعلیمی نصاب میں شامل

شمالی کوریا میں حکمراں کیم جونگ اُون سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے اسکول کے بچوں کو روزانہ کم سے کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں حکمراں کیم جونگ اُون سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے اسکول کے بچوں کو روزانہ کم سے کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 25 اگست کو کیم جونگ اُون کی بہن کیم یو جونگ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پری اسکول کے طلبا کو حکمراں کیم جونگ اُون سے متعلق اسباق کو روزانہ 90 منٹ تک پڑھانا لازمی ہوگا۔

 اس حکم نامے کے مطابق ان اسباق کو " عظیم تعلیم" سے موسوم کیا گیا ہے، اس سے قبل پری اسکول کے بچوں کو 30 منٹ تک کیم جونگ اُون سے متعلق اسباق یاد کرنا ہوتے تھے تاہم اب اس میعاد میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم میں شمالی کوریا کے حکمراں کے لیے مزید احترام، وفاداری اور اعتماد میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

News Code 1903025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha