مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چين امریکی صدارتی انتخابات میں میرے حریف جو بائيڈن کو کامیاب کرانے کی کوشش کررہا ہے چین کی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت نمایاں ہے۔ چين ، روس سے بد تر ہے۔ امریکی صدر نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹوفر کی توجہ روس پر ہے لیکن اس نے بھی چین کو نظر انداز کردیا ہے جبکہ چین روس سے کہیں زیادہ بد تر ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوں گے اور صدارتی انتخابات کے امیدواروں ٹرمپ اور جوبائیڈن کی طرف سے ایکدوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چين امریکی صدارتی انتخابات میں میرے حریف جو بائيڈن کو کامیاب کرانے کی کوشش کررہا ہے چین کی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت نمایاں ہے۔ چين ، روس سے بد تر ہے۔
News Code 1903020
آپ کا تبصرہ