ٹرمپ نے چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر ملک بھر میں بالترتیب 20 ستمبر اور 12 نومبر سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر ملک بھر میں بالترتیب 20 ستمبر اور 12 نومبر سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے پر کامرس ڈپارٹمنٹ نے ملک بھر میں بروز اتوار 20 سمتبر سے دونوں ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ ماہ 7 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک کی کمپنی "  بائٹ ڈانس " اور وی چیٹ کی کمپنی "  ٹنسنٹ " کے ساتھ امریکی کمپنیوں کو کاروباری لین دین 45 دنوں کے اندر ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی معیاد ختم ہونے پر اب مکمل پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

News Code 1903014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha