دبئی میں منشیات کے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار

دبئی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار سرغنہ کا تعلق اٹلی میں سرگرم مافیا گروپ کومپانیا بیلو سے ہے۔

ذرائع کے مطابق  کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 20 افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

اطالوی گروہ جنوبی امریکہ سے 350 ملین یورو کی منشیات یورپ اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔

News Code 1903013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =