امریکہ دہشت گرد اور بدمعاش ملک ہے

شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ شیطان صفت اور بدمعاش ملک سے جس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ  نے کہا ہے کہ امریکہ شیطان صفت اور بدمعاش ملک سے جس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔  اطلاعات کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کرکے ثابت کردیا کہ امریکہ ایک دہشت گرد اور بدمعاش ملک ہے جس کے شر سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں۔

شامی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شامی صدر کے قتل کے لیے یہی طریقہ دہشت گرد گروہوں نے بھی اپنایا تھا، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ دہشت گردوں کا مائنڈ سیٹ کون ہے اور کون دنیا میں  دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں فوکس ٹی وی پر اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بشار الاسد کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن اُس وقت کے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

News Code 1903012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =