ایران کے خلاف امریکی کوشش ناکام ہوجائےگی

روس کے وزير خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کوشش ایک بار پھر ناکام ہوجائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف  نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کوشش ایک بار پھر ناکام ہوجائےگی۔ لاوروف نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی اور شمال افریقہ سے متعلق مسائل اور مذاکرات کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ امریکہ حقائق کو نظر انداز کرکے ایران کو شرارت کا محور قراردینے کی کوشش میں  ہے۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ ایران خلیج فارس اورمشرق وسطی کے لئے بہت بڑي اور اصلی مشکل ہے ۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ جن اقتصادی پابندیوں کو ایران کے خلاف استعمال کرکے ایران کو فلج کرنے کا دعوی کررہا ہے وہ پابندیاں ایران کے خلاف پہلے ہی ناکام ہوچکی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران مذاکرات کا حامی اور طرفدار  ہے اور گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ اس کا عملی اور عینی ثبوت ہے لیکن امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا اور عالمی سطح پر آج ایران کے بجائے امریکہ الگ تھلگ ہوگیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ کی تمام سازشیں اور کوشش ناکام ہوجائیں گی کیونکہ ایران عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

News Code 1903010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =