پاکستان کے علاقہ لیہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 بہنیں ہلاک

پاکستان کے علاقہ لیہ کے محلہ شیخاں والا میں گھر میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 بچیاں ہلاک جبکہ ماں اور چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ لیہ کے محلہ شیخاں والا میں گھر میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 بچیاں ہلاک  جبکہ ماں اور چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔  حادثہ بچوں کے نہاتے ہوئے پانی والی موٹر میں اچانک کرنٹ آنے سے پیش آیا۔

محلہ شیخاں والا کے ایک گھر میں چھوٹے بچے گھر میں نہارہے تھے کہ اس دوران پانی کی موٹر سے انہیں کرنٹ لگ گیا۔ 2 بہنیں تو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ایک بچی کو لیہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔

بچیوں کو بچاتے ہوئے ان کی ماں اور چھوٹا بھائی بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بچیوں کی شناخت 8 سالہ علینہ ہاشم، 8 سالہ مہرالنسا اور 5 سالہ آیت اکرم کے نام سے ہوئی جب کہ ان کا بھائی 3 سالہ ذوالقرنین اور والدہ زخمی ہیں۔

News Code 1903005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =