مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوگا

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوگا۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گذشتہ 7 دہائیوں سے کررہاہے تاہم طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے اور شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جارہا ہے، کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرےلگتے ہیں، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے، اقوام متحدہ نے جہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیرکےمسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

News Code 1903003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =