صدر ٹرمپ کا " ٹک ٹاک " اور " اوریکل " کے درمیان معاہدہ مسترد کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چینی کمپنی " ٹک ٹاک " اور امریکی کمپنی " اوریکل" کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چینی کمپنی " ٹک ٹاک " اور امریکی کمپنی " اوریکل" کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن " ٹک ٹاک " کا امریکی کمپنی " اوریکل" کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ اس معاہدے میں امریکی کمپنی کے پاس کم اختیارات ہوں، امریکہ میں کسی بھی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے قومی سلامتی کے معاملات کا 100 فیصد ہونا ضروری ہے اور ہم اس معاہدے کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت نئی کمپنی کے انتظامات کے زیادہ تر اختیارات " ٹک ٹاک " کے پاس ہی ہوں گے تاہم اوریکل نئی کمپنی میں امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔

News Code 1903002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha