مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے  آپریشن کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔ وادی میں ہڑتال آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جا رہی ہے اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج بھی کیا جائے گا۔  گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے بٹ مالومیں سرچ آپریشن کے دوران 45 سالہ خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

حریت کانفرنس نے سری نگر میں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور اس کو گھناؤنی کارروائی قرار دیتے ہوئے ایسے واقعات کی بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1903001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =