20 ستمبر کو کوئي نئی بات نہیں ہوگي

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو کوئي نئی بات نہیں ہوگي، تم ایک بار پھر اشتباہ کررہے ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  نے امریکی وزير خارجہ  مائیک پمپئو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو کوئي نئی بات نہیں ہوگي، تم ایک بار پھر اشتباہ کررہے ہو۔

ایرانی وزير خارجہ نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزير خآرجہ کو سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کا گہرا مطالعہ کرنا چاہیے۔

حتی بولٹن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو پڑھا تھا اور اس نے تمہارے صدر کو قانع  کردیا تھا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے سلسلے میں تمہیں دستور دے ۔جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اب مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ نہیں اور عالمی برادری اب امریکہ کی یکجانبہ پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، لہذآ 20 سمتر کو کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔

News Code 1902997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =