بحرینی عوام کا بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدے کے خلاف مظاہرہ

بحرین کے غیور اور بہادر عربوں نے امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ذلت آمیز اور سازشی معاہدے کے خلاف مظآہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے غیور اور بہادر عرب مسلمانوں  نے امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ذلت آمیز اور سازشی معاہدوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ بحرینی مظاہرین نے عرب حکمرانوں اور اسرائیل کے درمیان معاہدوں کو عرب وعام کی امنگوں کے سراسر خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نواز عرب حکمراں اسرائیل کے ساتھ ہیں تو عرب عوام فلسطین کے مظلوم اور بے یار و مددگار عوام کے ساتھ ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق حقیقی شیعہ اور سنی فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ یزیدی اور معاویائی سنی اور عرب حکمراں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق کربلا کی طرح  فلسطین بھی اس دور میں حق و باطل کی پہچان کا اصلی معیار بن گیا ہے۔

News Code 1902994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =