امریکی عدالت نے 4لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت دیدی

امریکہ کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ 4لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ 4لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کر سکتے ہیں۔ عدالت کے اس فیصلے سے امریکہ میں رہائش پذیر ان ممالک کے باشندے متاثر ہوں گے جہاں جنگ اور قدرتی آفات کے باعث نافذ کی گئی ہنگامی صورتحال ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کے لیے عارضی تحفظ پروگرام کو چیلنج کیا تھا۔ تین ججز کے بینچ میں سے ایک نے مخالفت کی اور 2نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیا۔ ذرائع  کے مطابق عارضی تحفظ کا پروگرام 1990میں جارج بش نے شروع کیا تھا اور اب امریکی عدالت نے اس کو ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت متعدد ممالک سے آئے ہوئے پناہ گزین امریکہ میں قانونی طور پر رہ کرکام کرسکتے تھے۔

فیصلے کے مطابق 4 لاکھ امیگرینٹس کی قانونی حیثیت ختم کر دی جائے گی جس سے ہیٹی اور سوڈان کے تارکین وطن زیادہ متاثر ہوں گے۔

News Code 1902989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =