جاپان میں ماسک نہ پہننا دو مسافروں کو مہنگا پڑگیا

جاپان میں دوران پرواز ماسک نہ پہننا دو مسافروں کو مہنگا پڑگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں دوران پرواز ماسک نہ پہننا دو مسافروں کو مہنگا پڑگیا۔ جاپان میں دو مسافروں نے فیس ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔  پائلٹ نے منزل سے قبل ہی جہاز لینڈ کردیا۔

جاپان کی دو مختلف پروازوں میں یہ واقعات پیش آئے، پہلا واقعہ جاپان کے شمالی صوبے ہوکاڈو سے اڑنے والی مقامی پرواز میں عملے نے مسافر کو ماسک پہننے کی تاکید کی اور ہدایت نظر انداز کرنے پر مسافر کو جہاز سے نکال دیا۔مسافر کو جہاز سے نکالنے کے دوران پرواز کو اڑان بھرنے میں 30 منٹ کی تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ فیس ماسک لگانے کے باعث اسے الرجی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے وہ ماسک نہیں لگاتا۔

دوسرا واقعہ جاپان کے شہر کشیرو میں پیش آیا جہاں دوران پرواز پائلٹ نے مسافروں کو ماسک لگانے کی ہدایات دی لیکن ایک مسافر نے ماسک لگانے سے انکار کیا تو کپتان نے منزل سے پہلے ہی جہاز کو لینڈ کرکے مسافر کو جہاز سے نیچے اتار دیا۔

News Code 1902988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =