لیبیا کی حکومت کے سربراہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فائز السراج نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فائز السراج نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری ٹی وی پر قوم سے مختصر خطاب  میں  فائز السراج نے کہا کہ وہ اکتوبر کے اواخر میں اقتدار کسی نئی حکومت کو سونپ دیں گے۔

معدوم کرنل معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لبییا خانہ جنگی کا شکار ہے۔ ملک میں دو حکومتیں ہیں جن میں سے ایک فائز السراج کی حکومت " جی این اے" کو اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے۔

دوسری حکومت سابق فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی " ایل این اے " کی ہے جس نے ملک کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جنرل حفتر کو بین الاقوامی تائید تو نہیں لیکن  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پشت پناہی حاصل ہے۔

News Code 1902986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =