امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک سیلی نامی طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک سیلی نامی طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا میں  ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعہ کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفان سیلی سے بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جوڈ ڈیری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تباہی کے وقت مقامی اور قبائلی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

News Code 1902983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =