مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد ہلاک

بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بٹامالو میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 جوانوں اور ایک خاتون کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بٹامالو میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 جوانوں اور ایک خاتون کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بٹامالو میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔بھارتی فوج نے  سرچ آپریشن کے دوران 4 نوجوانوں اور ایک 45 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

News Code 1902979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha