اسرائیلی فضائیہ کا غزہ پر وحشیانہ حملہ

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البالاح اور خان یونس پر بم اور میزائل برسائے، بمباری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔

اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حماس نے فضائی حملوں پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ اسرائیل کو ان حملوں پر سخت جواب دیا جائے گا۔

فلسطینی تنظیموں نے اس سے قبل امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی اور خیانت پر مبنی معاہدوں کیم ذمت کرتے ہوئے امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔

News Code 1902978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =