امریکہ میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا اور الباما میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا اور الباما میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر پانچ، پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

طوفان سیلی نے امریکہ کی ریاست فلوریڈا اور الباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے۔جہاں ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

الباما میں ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے سبب ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔  فلوریڈا میں رات سوا دو لاکھ اور الباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

News Code 1902977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =