مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  فائرنگ کا پہلا واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔

اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر ہلاککردیا گیا۔ ہلاک  ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔

News Code 1902971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =