برازيل میں کورونا وآئرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 207 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 84 ہزار 299 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس اب تک  1 لاکھ 33 ہزار 207 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 84 ہزار 299 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 927 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 38 ہزار 20 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار 288 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 590 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 71 ہزار 678 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 76 ہزار 487 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 11 ہزار 852 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 77 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 40 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 33 ہزار 983 ہو گئے۔

News Code 1902970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =